ٹیم سے ڈراپ کیے جانے پر فواد عالم رو پڑے


لاہور(24نیوز) دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے لئے ٹیسٹ بیٹسمین فواد عالم کو قومی ٹیم میں شامل نہ کرنے پر فواد عالم اپنے آپ کو قابو میں نہ رکھ سکے اور غم سے آبدیدہ ہوگئے۔

دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے لئے پاکستانی ٹیم کا جب اعلان کیا گیا تو ٹیسٹ بیٹسمین فواد عالم آبدیدہ ہوگئے اور مسلسل اچھی کارکردگی دکھانے کے باوجود نظر انداز ہونے والے فواد عالم رو پڑے۔ذرائع کے مطابق پاکستانی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد بھی فواد عالم کو غم میں دیکھتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے اور انہوں نے فواد عالم کو گلے لگا کر بہلانے کی کوشش کی۔

یہ بھی پڑھیں: پروفیسر حفیظ کا باؤلنگ ایکشن ٹیسٹ ہوگیا

فواد عالم کے حوالے سے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا کہ کچھ فیصلے سخت ضرور نظر آتے ہیں لیکن وقت آنے پر پتہ چلے گا کہ کیا ٹھیک تھا کیا غلط، ہماری نیت کس قدر صاف ہے وقت آنے پر پتہ چلے گا۔ انھوں نے کہا کہ فواد عالم کا کیریئر ابھی ختم نہیں ہوا، مستقبل میں ان کی سلیکشن پر غور کیا جائے گا۔