عدالت نے امریکی اتاشی کرنل جوزف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی ڈیڈ لائن دیدی

عدالت نے امریکی اتاشی کرنل جوزف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی ڈیڈ لائن دیدی


اسلام آباد( 24نیوز ) امریکی سفارت کار کرنل جوزف کی گاڑی کی ٹکر سے شہری عتیق بیگ کی ہلاکت کیس میں کرنل جوزف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے کیس پر سماعت ہوئی ،کمیٹی ہےڈ ڈپٹی اٹارنی جنرل کے بیان پر جسٹس عامر فاروق نے سخت ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ کمیٹی کمیٹی نہ کھیلیں ،منگل تک ملزم کا نام ای سی ایل میں ڈالے جانے کے حوالے سے رپورٹ پیش کی جائے۔
کرنل جوزف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے کیس پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے کرتے ہوئے کہا کہ امریکی ہوگا اپنے ملک میں،سفارت کار ہونے کا مطلب یہ نہیں ہمارے بندے مارے۔

یہ بھی پڑھیں:صدر مملکت نے فاٹا کے عوام کی سن لی،اہم بل پر دستخط کردیے

عدالتی ریمارکس میں کہا گیا ہے کہ نہ بیان لیا نہ بلڈ ٹیسٹ کرایا پولیس خود تو ایسے کیسز خراب کرتی ہے ، ایس ایچ او کے الٹے سیدھے بیانات پر عدالت نے پارٹی نہ بننے کی تنبیہ کردی۔

جسٹس عامر فاروق کا ایس ایچ او سے استفسار کیا کہ اردو میں بیان کیوں لکھا کل وہ مکر جائے گا میں تو اردو جانتا ہی نہیں جس پر ایس ایچ او کا کہنا تھا بیان انگریزی میں لیا میں نے خود اردو میں لکھا ۔

یہ بھی پڑھیں:دو سابق امریکی صدور سے جڑا رشتہ دنیا چھوڑ گیا
عدالت کی جانب سے حکم دیا گیا کہ منگل تک ملزم کا نام ای سی ایل میں ڈالے جانے کے حوالے سے رپورٹ پیش کرے، ڈپٹی اٹارنی جنرل نے بتایا کہ ای سی ایل میں نام ڈالے جانے کے حوالے سے کمیٹی بنی ہوئی ہے جس پر عدالت نے ریمارکس دئیے کہ کمیٹی کمیٹی نہ کھیلیں وہ تو تاحیات نہیں بیٹھے گی ،کمیٹی کا مطلب نہ کرنے والی بات ہے،:درخواست گزار وکیل نے کہا اگر دیر کی تو وہ بھاگ جائے گا ، سماعت منگل تک ملتوی کردی گئی۔