فیصل رضا عابدی کو اگلی پیشی میں پکڑ کر عدالت لایا جائے: چیف جسٹس

فیصل رضا عابدی کو اگلی پیشی میں پکڑ کر عدالت لایا جائے: چیف جسٹس


اسلام آباد(24نیوز) سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس میں سابق رکن اسمبلی فیصل رضا عابدی کو  گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا، نجی ٹی وی چینل کو توہین عدالت کا نوٹس بھی جاری کردیا۔

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے فیصل رضا عابدی کی توہین عدالت سے متعلق مقدمہ کی سماعت کی ۔ چیف جسٹس نے متعلقہ تھانے کو فیصل رضا عابدی کی حاضری یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ فیصل رضا عابدی کو اگلی پیشی پر پکڑ کر لایا جا ئے ۔ سپریم کورٹ نے نجی چینل کو توہین عدالت کا نوٹس بھی جاری کر دیا ۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی ہوگا اپنے گھر،سفارت کار ہونے کا مطلب یہ نہیں ہمارے بندے مارے

نجی ٹی وی کے وکیل نے کہا کہ نجی چینل نے معذرت کر لی ہے اور اینکر کو بھی نکال دیا ہے ۔ اس بات پر چیف جسٹس نے کہا کہ کیا چینل نے پروگرام نشر ہونے سے پہلے نہیں دیکھا۔ کیا معافی ایسے ہوتی ہے ، کہاں ہیں فیصل رضا عابدی ؟ انھوں نے کہا  کہ ہم معافی قبول نہیں کر رہے ۔ کیا اس طریقے سے تنقید کی جاتی ہے ، تنقید کرنے کا بھی کوئی طریقہ ہوتا ہے ۔عدالتوں کو بے ہودہ نہیں کہا جاتا.عدالت نے کیس کی سماعت 3 مئی تک ملتوی کر دی۔

سپریم کورٹ نے گزشتہ روز فیصل رضا عابدی کی جانب سے عدلیہ مخالف بیان بازی کا نوٹس لیا اورسپریم کورٹ کی جانب سے فیصل رضا عابدی کو نوٹس جاری کر دیا گیا تھا۔