پرویز خٹک اور شوکت یوسفزئی کو خوشخبری مل گئی


اسلام آباد(24نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس میں نامزد ملزم وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک اورشوکت یوسفزئی کو عبوری ضمانت دے دی۔

پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج سید کوثر عباس زیدی نے کی. دوران سماعت وزیر اعلیٰ پرویز خٹک اور شوکت یوسفزئی عدالت میں پیش ہوئے اور ضمانت کی درخواست دی۔ عدالت نے دونوں ملزمان کو ایک ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکے داخل کرانے کا حکم دیتے ہوئے عبوری ضمانت دے دی۔ عدالت نے پرویز خٹک کو 23 اپریل اور شوکت یوسفزئی کو 25 اپریل کو طلب کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: فیصل رضا عابدی کو اگلی پیشی میں پکڑ کر عدالت لایا جائے

سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ سیاسی لوگ ہیں ایسے مقدمات کی پرواہ نہیں کرتے جن لوگوں نے سینیٹ الیکشن میں ووٹ بیچا ان کی لسٹیں فائنل ہو چکی ہیں۔

وِزیراعلیٰ کے پی کے کا یہ بھی کہنا تھا خیبرپختونخوا کے ترقیاتی منصوبوں پر تنقید کی جاتی ہے، میٹرو پنجاب میں بنی تو کسی نے بات نہیں کی۔ کے پی میں بننے لگی توباتیں شروع کردیں ہیں۔