ننھی رابعہ کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے دو ملزمان گرفتار

ننھی رابعہ کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے دو ملزمان گرفتار


کراچی (24نیوز) منگھو پیرمیں بچی سے زیادتی اور قتل کیس میں تفتیش کا دائرہ بڑھا دیا گیا، قتل اور پولیس پر حملے کے حوالے سے بھی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔

اورنگی ٹاون کی رہائشی ننھی رابعہ کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کا مقدمہ درج کر کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ، تفتیشی حکام کے مطابق ابتدائی تفتیش میں واقعہ خاندانی دشمنی کے باعث پیش آیا، گرفتار ملزمان بچی کے قریبی رشتے دار ہیں جبکہ تین مزید افراد کو بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ملزمان کو جسمانی ریمانڈ کے لیے پولیس کے حولے کردیا گیا۔ ملزمان کا ڈی این اے ٹیسٹ بھی کروایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 6 سالہ بچی کا زیادتی کے بعد قتل، احتجاج میں 1شخص جاں بحق، 12زخمی

واقعہ کے بعد مظاہرین کی جانب سے احتجاج اور پولیس پر فائرنگ کے حوالے سے میڈیا فوٹیج اور عینی شاہدین کے بیانات قلم بند کر لیے گئے ہیں ۔ فائرنگ سے جاں بحق شخص کو کس کی گولی لگی اس کی بھی تحقیقات کی جارہی ہے جبکہ ہنگامہ آرائی کے دوران 10 سے زائد پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے، تحقیقاتی ٹیم تین روز میں اپنی حتمی رپورٹ جاری کرے گی۔

دوسری جانب رابعہ کے والد نے انکشاف کیا ہے وہ احتجاج ختم کرنا چاہتے تھے لیکن لوگوں نے اسے احتجاج جاری رکھنے پر اکسایا۔