ٹاسک فورس کے چھاپے، اتائی ڈاکٹروں کی شامت آ گئی

ٹاسک فورس کے چھاپے، اتائی ڈاکٹروں کی شامت آ گئی


راولپنڈی ( 24 نیوز) محکمہ صحت پنجاب کی ٹاسک فورس کے راولپنڈی کینٹ کے مختلف علاقوں میں چھاپے ۔ عطائی ڈاکٹروں اور نیم حکیموں کے خلاف آپر یشن کے دوران 16 کلینکس اور دواخانے سر بمہر کردئیے گئے۔

 تفصیلات کے مطابق اے سی کینٹ ڈرگ کنٹرولرراولپنڈی ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کینٹ ممبر ٹاسک فور س پنجاب ہیلتھ کیئر نوید انور پر مشتمل ٹیم نے آپریشن میں حصہ لیا۔ چھاپوں کے دوران مورگاہ روڈ پر جمیل دواخانہ شاہ میڈیکل سنٹر، روحانی علاج گاہ، سکون فاؤنڈیشن، فاطمہ میموریل کلینک، جاوید کلینک زد میں آگئے۔ 

یہ بھی پڑھیں:فالج کے مریضوں کے لیے خوشخبری

کارووائیوں میں رحمت آباد میں القائم دواخانہ اور انیس کلینک سمیت گورکھ پور اور اڈیالہ روڈ پر بھی جعلی کلینک سربمہر کردیئے گئے۔ممبر ٹاسک فورس پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نوید انور کا کہنا ہے کہ عطائی ڈاکٹروں کے خلاف رپورٹ ہیلتھ کئیر کمیشن پنجاب کو بھجوا دی گئی۔