ن لیگ ماضی کا حصہ،نوازشریف غیر ضروری ہوچکے:ڈاکٹر عاصم

ن لیگ ماضی کا حصہ،نوازشریف غیر ضروری ہوچکے:ڈاکٹر عاصم


کراچی( 24نیوز )کراچی کی احتساب عدالت 462 ارب روپے مبینہ کرپشن ریفرنس کی سماعت میں نیب کے گواہ کی عدم موجودگی کے باعث ایک بار پھر ملتوی کردی گئی۔
عدالت میں ملزمان تو پیش ہوئے لیکن نیب گواہ عبدالرشید جوکھیو حاضر نہ ہوئے۔ گواہ کی عدم موجودگی کے باعث سماعت 25 اپریل تک ملتوی کردی گئی۔ عدالت کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹرعاصم کا کہنا تھا کہ نواز شریف ملک کے لیے اب غیر ضروری ہوچکے، ن لیگ ماضی حصہ بن چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:فیصل رضا عابدی کو اگلی پیشی میں پکڑ کر عدالت لایا جائے: چیف جسٹس
ڈاکٹر عاصم کا کہنا تھا کہ سالوں بعد ووٹ کو عزت دینے کا نعرہ لگ رہا ہے۔ اس سے پہلے کیوں خیال نہ آیا؟ ڈاکٹر عاصم کے مطابق وہ ملک کی موجودہ صورتحال کے باعث آئندہ انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے۔ ان کے مطابق صورتحال خراب ہونے کی ذمہ داری سیاست دانوں کے ساتھ عوام پر بھی عائد ہوتی ہے۔