ڈاکو رانی نے فلموں سے نکل کر حقیقت کا روپ دھار لیا


فیصل آباد(24نیوز)  برقع پوش ڈاکو رانی پاکستانی فلموں سے نکل کر حقیقت کا روپ دھارنے لگی۔ فیصل آباد میں رات کے اوقات میں خواتین بھی اندھا دھند فائرنگ کرنے لگی ہیں۔

ضرور پڑھیں:  دبنگ لڑکی کی بہادری، 2 ڈاکوؤں سے اکیلی لڑتی رہی

فیصل آباد میں بڑھتا ہوا جرائم، رات کے اوقات میں خواتین بھی اندھا دھند فائرنگ کرنے لگیں۔ ستیانہ روڈ محلہ نور پورہ مین بازار میں رات کے اندھیرے میں برقع پوش خاتون نے فائرنگ شروع کردی۔ خاتون کے دونوں ہاتھوں میں پستول ہے۔ فائرنگ کی سی سی ٹی وی 24 نیوز نے حاصل کرلی۔

یہ بھی پڑھیں: ننھی رابعہ کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے دو ملزمان گرفتار

دکانوں پر فائرنگ سے علاقہ میں خوف و ہراس کی فضاء پھیل گئی ہے۔ تاجروں کی جانب سے تھانہ صدر میں دی گئی درخواستوں پر بھی عمل درآمد نہ ہوسکا۔

رات کے اوقات میں فائرنگ کا یہ چوتھا واقعہ ہے مگر تھانہ صدر پولیس برقعہ پوش ڈاکو خاتون کو گرفتار نہ کر سکی۔