عمران خان نے 20ضمیر فروشوں کو پی ٹی آئی سے نکالنے کا اعلان کر دیا


24 نیوز: تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے اپنی پارٹی کے ووٹ بیچنے والے اراکین اسمبلی نام بتا دیے،عمران خان نے متعلقہ اراکین سے جواب طلب کرلیا، وضاحت نہ دینے پر پارٹی سے نکالنے کا اعلان۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے اپنی پارٹی کے ووٹ بیچنے والے اراکین اسمبلی نام بتا دیے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن میں 30 40 سال سے ووٹ بکتا رہا ہے۔اس معاملے پر کوئی پارٹی ایکشن نہیں لیتی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:سونا آسمان سے باتیں کرنے لگا 

 اسلام آباد بنی گالہ میں پریس کانفرنس سے خطاب عمران خان نے سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ میں ملوث فہرست جاری کردی۔ ووٹ بیچنے والی خواتین میں نرگس علی ،دینا ناز ،فوزیہ بی بی ،نسیم حیات اورنگینہ حیات شامل ہیں۔ مردوں میں بابر سلیم ،سمیع اللہ زیب ،یاسین خلیل ،امجد آفریدی ،قربان خان زاہد درانی اور سردار ادریس شامل ہیں۔تحریک انصاف کے عبید مایار،عبدالحق جاوید نسیم ،جاوید نسیم ،معراج ہمایوں ،عارف یوسف ،فیصل زمان ،سیمی علی زئی اور وجیہہ الزمان بھی ہارس ٹریڈنگ میں ملوث رہے۔

یہ بھی ضرور پڑھیں:محکمہ ماحولیات کا کریک ڈاون،گاڑی مالکا ن انجن ٹھیک کروالیں، دھواں نکلا تو پیدل گھر جانا پڑے گا 

 واضح رہے کہ عمران خان نے ان اراکین کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ہیں اور ان سے وضاحت طلب کی ہے۔ عمران خان کا کہناتھا کہ اگر ضرورت پڑی تو ان تمام اراکین کے نام نیب کو بھی دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سینیٹ الیکشن میں 4کروڑ روپے تک کی پیشکش کی گئی لیکن ہمارے بہت سے ارکان نے اس پیشکش کو ٹھکرا دیا میں انہیں داد دینا چاہتا ہوں۔