طیب اردوان کا ترکی میں قبل از وقت عام انتخابات کا اعلان


استنبول (24نیوز) ترک صدر طیب اردوان نے ترکی میں ڈیڑھ سال قبل ہی عام انتخابات کرانے کا اعلان کردیا۔

24نیوز کے مطاطق ترک صدر طیب اردوان نے صدارتی محل میں حزب اختلاف کی جماعت ’نیشنل موومنٹ پارٹی‘ کے سربراہ ڈیوٹ باہچلی سے ملاقات کی جس کے بعد انہوں نے ملک میں قبل از وقت انتخابات کروانے کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب ے کا شام میں فوجی دستے بھیجنے کا عندیہ 

اس موقع پر طیب اردوان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ اپوزیشن رہنما سے مشاورت کے بعد کیا گیا۔ فیصلہ کے مطابق ترکی میں پارلیمانی اور صدارتی انتخابات مقررہ وقت سے تقریباً ڈیڑھ سال قبل ہوں گے۔ جس کے لیے 24 جون کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

طیب اردوان نے یہ بھی کہا کہ الیکشن کمیشن ہی کی جانب سے عام انتخابات کی حتمی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔ تاہم انتخابات کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں کیوں کہ اس وقت ملک کو فوری انتخابات کی اشد ضرورت ہے۔

پڑھنا نہ بھولیں: دو سابق امریکی صدور سے جڑا رشتہ دنیا چھوڑ گیا 

خیال رہے کہ 2016 کے جولائی میں فوجی بغاوت کے ترکی میں ایمر جینسی نافذ کی گئی تھی جو ابھی جوں کی توں نافذ ہے۔ اپوزیشن نے اس کا خاتمہ کرنے کے لیے بھی مطالبہ کیا ہے۔