’’ڈوری ہلانے والا کوئی پیدا نہیں ہوا، ہلی تو گھر چلا جاؤں گا‘‘


اسلام آباد (24نیوز) چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کی ڈوریاں ہلانے والا ابھی تک پیدا نہیں ہوا۔ جب کوئی ڈوری ہلی تو بیگ اٹھا کر گھر چلا جاؤں گا۔ نیب کسی قسم کی انتقامی کارروائی نہیں کر رہا۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو بریفنگ دینے کے بعد چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ نیب کرپشن کے خلاف متحرک ہے۔ کرپشن میں ملوث نیب اہلکاروں کے خلاف بھی کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ نیب کوئی انتقامی کارروائی نہیں کررہا۔ نیب کی ڈوریاں ہلانے والا آج تک پیدا نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: آئندہ مالی سال کیلئے دفاعی بجٹ کا حجم 12سو ارب کرنے کی تجویز

جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا کہ الیکشن ہونے یا نہ ہونے سے نیب کا کوئی تعلق نہیں۔ جب شیشے کے گھرمیں ہوں تو پھر پتھر تو آئیں گے۔

جبکہ 24نیوز ذرائع کے مطابق ن لیگ نے نیب کو ہدفِ تنقید بنانے کی تیاری مکمل کر لی۔ ن لیگ کے اہم رہنماؤں کو ذمہ داری سونپ دی گئی۔ نیب اہم لیگی رہنماؤں کے خلاف کرپشن کیسز کی تحقیقات کررہا ہے۔

پڑھنا نہ بھولیں: آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

پاک فوج، عدلیہ اور دیگر اداروں کو نشانہ بنانے کے بعد ن لیگ نے اب اپنی توپوں کا رخ نیب کی جانب موڑ دیا ہے۔