گوگل، ایمازون، ٹوئٹر بھی ڈیٹا محفوظ کرتے ہیں، فیس بک کا انکشاف

گوگل، ایمازون، ٹوئٹر بھی ڈیٹا محفوظ کرتے ہیں، فیس بک کا انکشاف


24نیوز : فیس بک نے سماجی رابطہ پلیٹ فارمز فراہم کرنے والی نامور کمپنیوں کے طریقہ کار کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا ہے کہ گوگل ، ایمازون اور ٹویٹر بھی صارفین کا ڈیٹا محفوظ کرتے ہیں۔

فیس بک کی جانب سے ایک بلاگ میں یہ واضح کیا گیا کہ ٹیکنالوجی کمپنیوں کے لیے یہ معمول کا طریقہ کار ہے۔ کمپنی کے مطابق ٹوئٹر ، پن ٹرسٹ اور لنکڈ اِن پر بھی لائیک اور شیئر کی آپشن موجود ہے۔ گوگل اینالیٹکس بھی فیس بک سے مماثلت رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:فیس بک ذاتی معلومات کیوں محفوظ کر لیتی ہے؟ 

انٹرنیٹ پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹس صارفین کی معلومات کو اشتہارات کے بہتر چناؤ کے لیے استعمال کرتی ہے۔ مزید بتایا گیا کہ صارفین کا ڈیٹا پلگ اِن یا سروسز کے ذریعہ اکٹھا کیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ فیس بک کو اِن دنوں ڈیٹا لیکس اسکینڈل کا سامنا ہے جس پر فیس بک کے سربراہ مارک زکر برگ نے صارفین کا ذاتی ڈیٹا لیک کیے جانے کے حوالے سے اپنی غلطی کا اعتراف بھی کر لیا تھا۔