مختلف علاقوں میں قانون نافذ کرنے والےا داروں کی کارروائیاں تیز


 کراچی(24نیوز) مختلف علاقوں میں قانون نافذ کرنے والےا داروں نے کارروائی کرتے ہوئے 9 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ منشیات اور دیگر سامان برآمد کرلیا گیا ۔

 تفصیلات کے مطابق رینجرزنے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان میں ڈکیت اسٹریٹ کرمنل اور منشیات فروش شامل ہیں ملزمان کے قبضےسے اسلحہ منشیات اور دیگر مسروقہ سامان برآمد کرلیا گیا۔دوسری جانب نیب نے سیکریٹری بلدیات کے دفتر میں چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے سیکریٹری بلدیات رمضان اعوان کے پرائیوٹ سیکریٹری رمضان سولنگی کو حراست میں لے کر تعمیراتی کاموں کی فائلز تحویل میں لے لی۔

ادھر ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل نے شاہراہ فیصل پر چھاپہ مار کارروائی کرکے سباحت نامی ملزم کو گرفتار کرلیا ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم شہریوں کو سعودی عرب میں نوکری دلانے کا جھانسہ دیتا تھا۔ جبکہ اینٹی نارکوٹکس فورس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنادیا نجی کوریئر کمپنی کے پارسل سے منشیات برآمد ہوئی منشیات لیڈرز سینڈل میں چھپا کر لندن بھیجی جارہی تھی۔کسٹم نے جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے خرم علی رضا نامی مسافر سے 3 لاکھ روپے مالیت کے 116 موبائل فون برآمد کرلیے ملزم کوریا سے کراچی آیا تھا۔