بارش کے ساتھ ٹھنڈی ہواؤں نے موسم کا رخ موڑ دیا

بارش کے ساتھ ٹھنڈی ہواؤں نے موسم کا رخ موڑ دیا


24نیوز : ملک میں کبھی بارش سے موسم خوشگوار ہوا تو کہیں گرمی نے وار کر دیا۔ چمن اور پشاور میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے لگیں۔ گوادر میں سورج آگ اگلتا رہا۔

چمن شہرکے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش سے موسم سہانا ہوگیا۔ بارش سے درجہ حرارت میں غیر معمولی کمی ہو گئی۔ سرد ہوائیں چلنا شروع۔ چمن کے بالائی پہاڑی ندی نالوں میں طغیانی آ گئی۔ رابطہ سڑکیں اور زیر تعمیر ڈیمز بھی متاثر ہوئے۔دالبندین، نوکنڈی، نوشکی کے مختلف علاقوں میں بارش اور تیزہواؤں سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ بارش سے ندی نالے زیر آب آ گئے۔ پشاور اور گردونواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور ژالہ باری ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان بھر میں بارشوں کا سلسلہ شروع، گرمی کا زور ٹوٹ گیا

موسم تو خوشگوار ہو گیا مگر گندم کی فصل کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔ کئی علاقوں میں بجلی بھی غائب ہو گئی۔ ایک طرف موسم خوشگوار ہے تو دوسری طرف سورج آنکھیں دکھا رہا ہے۔گودار میں گرم ہواؤں نے درجہ حرارت میں اضافہ کر دیا۔ انسانوں کے ساتھ جانوروں نے بھی ساحل سمندر کا رُخ کر لیا۔ مشروبات کی مانگ میں اضافہ ہو گیا۔