امریکی صدر نے کانگریس کیخلاف ویٹو کردیا

امریکی صدر نے کانگریس کیخلاف ویٹو کردیا


واشنگٹن(24نیوز) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یمن کی جنگ میں امریکہ کی شرکت کے خلاف کانگریس کا منظور کردہ مسودۂ قانون ویٹو کردیا ہے۔

امریکی میڈی کے مطابق ایوانِ نمائندگان نے رواں ماہ وائٹ ہاؤس کی پالیسی سے اختلاف کرتے ہوئے یمن میں جاری جنگ میں امریکہ کی جانب سے سعودی عرب اور اس کے اتحادی ملکوں کی معاونت ختم کرنے کا بِل منظور کیا تھا، ایوانِ نمائندگان سے قبل سینیٹ نے بھی اسی نوعیت کا ایک بِل کثرتِ رائے سے منظور کیا تھا۔

مذکورہ بِل 1973 کے وار پاور ایکٹ کے تحت منظور کیا گیا تھا جس کے تحت امریکی صدر بیرونِ ملک کسی تنازع میں امریکی فوج کو استعمال کرنے کے لیے کانگریس کی اجازت کے پابند ہیں۔ امریکہ کی سیاسی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب کانگریس نے اس قانون کا استعمال کیا ہے لیکن وائٹ ہاؤس پہلے ہی واضح کرچکا تھا کہ صدر ٹرمپ اس قانون کو ویٹو کردیں گے کیوں کہ اس سے امریکہ اور سعودی عرب کے تعلقات خراب ہوسکتے ہیں۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer