افغانستان : قیدیوں پر تشدد کے واقعات میں اضافہ،اقوام متحدہ کی رپورٹ نے بھانڈا پھوڑ دیا

افغانستان : قیدیوں پر تشدد کے واقعات میں اضافہ،اقوام متحدہ کی رپورٹ نے بھانڈا پھوڑ دیا


نیو یارک(24نیوز)افغانستان میں قیدیوں پر ایذا رسانی کے واقعات میں اضافہ، اقوام متحدہ کی رپورٹ نے بھانڈا پھوڑ دیا۔

اقوام متحدہ کی ایک تازہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اگرچہ ا فغانستان کی جیلوں میں قیدیوں کو ایذا رسانی کے واقعات میں قدرے کمی واقع ہوئی ہے، لیکن تنازعات کے سلسلے میں گرفتار قیدیوں کو اذیتیں دینے کے واقعات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے،رپورٹ کے مطابق تنازعات سے منسلک زیر حراست ایک تہائی افراد نے بتایا ہے کہ اُنہیں سخت اذیتیں دی گئیں اور اُن سے انتہائی برا سلوک روا رکھا گیا۔

قیدیوں  نے بتایا کہ اُنہیں مارا پیٹا گیا، بجلی کے جھٹکے دیے گئے، اُن کا سانس بند کرنے کی کوشش کی گئی، اُن کے پوشیدہ اعضاء کو کھینچا گیا اور اُنہیں چھت سے لٹکایا گیا، اقوام متحدہ کے ادارے کا کہنا ہے کہ اُن کی رپورٹ افغانستان کے کل 34 میں سے 28 صوبوں میں موجود 77 جیلوں میں 618 قیدیوں کے انٹرویوز پر مبنی ہے۔

رپورٹ میں قیدیوں کو ایذا رسانی میں کمی سے متعلق افغان حکومت کے نیشنل ایکشن پلان کے تحت اقدامات کو سراہا گیا ہے۔ تاہم رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدامات انتہائی کم اور غیر تسلی بخش ہیں۔

امریکی میڈیا یو این اے ایم اے کے سربراہ تادامیچی یاماموتو کا کہنا ہے کہ افغانستان میں قیام امن کے لیے قانون کی حکمرانی اور انسانی حقوق کی پاسداری انتہائی اہم ہے اور رپورٹ سے پتا چلتا ہے کہ تنازعات سے منسلک جیلوں میں رکھے گئے افراد کو اذیتیں دینے کے واقعات کے خاتمے کے لیے ابھی بہت وقت درکار ہو گا

اظہر تھراج

Senior Content Writer