وزیر اعلیٰ پنجاب کا بارش سے متاثرہ کسانوں کے ازالے کا اعلان

وزیر اعلیٰ پنجاب کا بارش سے متاثرہ کسانوں کے ازالے کا اعلان


لاہور (24نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے حالیہ بارشوں سے فصلوں کو پہنچنے والے نقصانات کا تخمینہ لگانے کی ہدایت کردی۔

وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ فصلوں کو پہنچنے والے نقصانات کا تخمینہ لگانے کیلئے جامع سروے کیا جائے۔ پنجاب کے جس علاقے میں بھی بارشوں سے فصل کو نقصان پہنچا ہے، اس کا تخمینہ لگا کر رپورٹ پیش کی جائے۔ فصلوں کو پہنچنے والے نقصان کا ازالہ کیا جائے گا۔

سردار عثمان بزدار نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کسان کے مفاد کو زک نہیں پہنچنے دے گی۔ کاشتکاروں کے نقصانات کے ازالے کیلئے ہرممکن اقدامات کریں گے۔ حکومت کاشتکاروں کے ساتھ مکمل ہمدردی رکھتی ہے۔مشکل وقت میں کاشتکاروں کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer