سدھو کے نریندر مودی پر وار ،نقل بھی اتارتے رہے



نئی دلی(24نیوز)بھارتی کرکٹر، کانگریس لیڈر نوجوت سنگھ سدھو کے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی پر وار،تنقید کے نشتر چلا دیے۔

گجرات میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے نوجوت سنگھ سدھو نے کہا کہ پیٹ خالی ہے یوگا کروایا جارہا ہے،پینےکو پانی نہیں ڈیجیٹل انڈیا بنایا جارہا ہے،جیب خالی ہے کھاتہ کھلوایا جارہا ہے،ہیں ہیں یہ ہے آپ کی حکمرانی۔

انہوں نے مودی کو مشورہ دیا کہ سب کو بابا رام دیو ہی بنادو،ریلی میں خطاب کے دوران کی مودی کی نقل بھی اتارتے رہے۔

واضح رہے بھارت میں عام انتخابات جاری ہیں،بھارتی حکمران پارٹی بی جے پی اور کانگریس میں کانٹے کا مقابلہ جاری ہے۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer