مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زندگی پر ایک نظر

مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زندگی پر ایک نظر


اسلام آباد(24نیوز) ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کا شمار دنیا کے بہترین معاشی ماہرین میں ہوتا ہے، حفیظ شیخ نجکاری میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں، وہ ہاورڈ اور کیمبرج یونیوسٹی سے منسلک رہے، انہوں نے عالمی بینک میں بھی ملازمت اختیار کی۔

اقتصادیات میں پی ایچ ڈی کی ڈگری رکھنے والے ڈاکٹر حفیظ شیخ ’ارجنٹینا میں نجکاری‘ کتاب کے مصنف بھی ہیں، ٹیلی کمیونیکیشن، ٹرانسپورٹ، ایوی ایشن اور بینکوں کی نجکاری میں مہارت رکھتے ہیں۔حفیظ شیخ 2000 میں پاکستان لوٹے اور سندھ کے وزیر خزانہ اور منصوبہ بندی رہے،انہوں نے 2003 میں بطور وفاقی وزیر نجکاری منصب سنبھالا، بعد میں وہ مسلم لیگ ق کے ٹکٹ پر سینیٹر منتخب ہوئے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت میں حفیظ شیخ کو مشیر ِ خزانہ مقرر کیا گیا۔ 2010 میں پیپلزپارٹی نے انہیں سینیٹ سے منتخب کرایا وہ فروری 2013 تک پاکستان کے وزیر خزانہ رہے، حفیظ شیخ کے والد عبدالنبی شیخ کا شمار پاکستان پیپلز پارٹی کے بانیوں میں ہوتا ہے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔