دادا کے بعد پوتا بھی وزیر اعلیٰ بن گیا

12:14 PM, 18 Aug, 2018

Read more!

کوئٹہ( 24نیوز )بلوچستان عوامی پارٹی (با پ)کے صدر جام کمال خان بلوچستان کے وزیر اعلیٰ منتخب ہوگئے ہیں،انہوں نے39ووٹ حاصل کیے ہیں،انہوں نے متحدہ مجلس عمل اور اپوزیشن اتحاد کے امیدوار کو شکست دی ہے۔
نو منتخب وزیر اعلیٰ لسبیلہ سے تعلق رکھتے ہیں،لسبیلہ کے ناظم رہے،ان کے دادا جام قادربھی وزیر اعلیٰ رہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کے انتخاب کے لیے اسمبلی کا اجلاس کچھ دیر بعد ہوگا
بلوچستان اسمبلی کے نئے قائد ایوان کے لیے اجلاس نومنتخب اسپیکر عبدالقدوس بزنجو کی سربراہی میں کچھ دیر بعد ہوگا جس کے لیے اراکین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے،صوبے میں وزارتِ اعلیٰ کے لیے بلوچستان عوامی پارٹی کے جام کمال کا مقابلہ متحدہ مجلس عمل کے میر یونس عزیز زہری سے ہے۔


جام کمال کو بلوچستان عوامی پارٹی اور اتحادیوں کی حمایت حاصل ہے جب کہ یونس عزیز زہری کو بی این پی مینگل اور متحدہ مجلس عمل نےنامزد کیاہے
عددی اعتبار سے جام کمال خان کو ایوان میں واضح برتری حاصل ہے جس کے باعث ان کے باآسانی وزیراعلیٰ منتخب ہونے کے امکانات روشن ہیں۔

مزیدخبریں