وزیر اعظم کے ساتھی نعیم الحق کے ساتھ ”ہاتھ“ہوگیا



اسلام آباد( 24نیوز ) پاکستان کے نئے وزیر اعظم عمران خان نے حلف اٹھا لیا ہے لیکن اس حلف کی تقریب سے جڑے کئی دلچسپ واقعات بھی پیش آئے ان میں ایک واقعہ عمران خان کے قریبی ساتھی نعیم الحق کے ساتھ بھی پیش آیا۔

نومنتخب وزیراعظم عمران خان کی حلف برداری کی تقریب سے قبل پی ٹی آئی رہنما نعیم الحق کو عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ جانے سے روک دیا گیا، نعیم الحق نے کہا کہ وہ عمران خان کو لینے آئے ہیں اور ان کے ساتھ ایوان صدر جانا ہے۔

نعیم الحق نے سکیور ٹی اہلکارسے استفسار کیا کہ آپ مجھے جانتے نہیں ہو؟سکیورٹی اہلکار نے جواب دیا کہ میجر صاحب نے روکا ہے، نعیم الحق بولے وہ میرے انڈر ہیں,سکیورٹی اہلکاروں نے کہا کہ ہمیں کسی کو بھی اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی ہے کافی تکرار اور شناخت کے بعد ان کو سکیورٹی حکام نے اجازت دی۔

ضرور پڑھیں:انکشاف15 جون 2016

واضح رہے کہ عمران خان گزشتہ روز ملک کے 22 ویں وزیراعظم منتخب ہوئے اور آج وہ وزیراعظم پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھاچکے ہیں۔