پریانکا چوپڑا کو دولہا مل گیا

پریانکا چوپڑا کو دولہا مل گیا


دہلی(24نیوز) سابق مس ورلڈ اور اداکارہ پریانکا چو پڑا نے چھتیس برس کی عمر میں پچیس برس کا دولہا ڈھونڈ لیا۔


دیسی گرل نے ڈھونڈ لیا ولیتی دلہا، نہ نہ کرتے پریانکا نے اقرار کر ہی لیا کہ ان کی انگلی پر ٹینفنی اینڈ کمپنی کی قیمتی انگوٹھی ان کے پچیس سالہ ہونے والے شوہر گلوکار نک جوناس نے پہنائی ہے۔ 


پریانکا اور نک کی روایتی پنجابی اسٹائل میں روکا یعنی منگی کی رسم ممبئی میں پریانکا کے گھر پر ہوئی،  پیگی چوپس نے پیلا لہنگا چولی پہنا اور نک بھی سفید شیروانی میں نظر آئے۔ قریبی دوستوں کے مطابق پریانکا دو ماہ کے اندر اندر شادی کر لیں گی۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔