وزیراعلیٰ پنجاب سے متعلق وزیر اعظم کا نیا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب سے متعلق وزیر اعظم کا نیا اعلان


اسلام آباد(24نیوز)پاکستان کے وزیراعظم عمران خان پنجاب کیلئے نامزد  وزیراعلیٰ کے ساتھ کھڑے ہوگئے، انھوں نے واضح طور پر کہہ دیا کہ میں اپنے نامزد وزیراعلیٰ کے ساتھ کھڑا ہوں، عثمان بزدار ایمان دار شخص ہے۔

تفصیلات کے مطابق  وزیر اعظم عمران خان نے ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے نامزد وزیراعلیٰ عثمان بزدارکیساتھ کھڑا ہوں،دو ہفتے تحقیق کے بعد بھی میں نے عثمان بزدارکو ایماندارپایا ہے،انھوں نے کہا کہ عثمان بزدارمیرے نئے پاکستان کی آئیڈیالوجی پرپورا اترتے ہیں۔

واضح رہے کہ عمران خان نے گزشتہ دن وزیر اعلیٰ کا اعلان اپنے ویڈیو  بیان میں کیا تھا، جس میں انھوں نے کہا تھا کہ عثمان بزدار کاتعلق پنجاب کےپسماندہ علاقہ ڈیرہ غازی خان سے ہے، جس علاقے سے ان کا تعلق ہے اس علاقے میں بجلی نہیں، پانی نہیں۔ انھوں نے کہا کہ ڈی جی خان ڈویژن کےاس پسماندہ علاقے میں دولاکھ لوگوں کیلیے ایک ڈاکٹرہے،عثمان بزداراس علاقے کی پسماندگی کوجانتے ہیں، عثمان بزداربطوروزیراعلیٰ پنجاب ان علاقوں کی پسماندگی دورکرسکیں گے۔

عثمان بزدار پر جھوٹے الزامات: 

عمران خان نے عثمان بزدار کووزیراعلیٰ نامزد کیا توان کے خلاف مقدمات کا معاملہ سامنے آگیا،عثمان بزدار کو قتل اورنیب کیسز میں ملوث قرار دیا جانے لگا لیکن 24نیوز نے اصل کہانی کا پتہ چلا لیا۔ترجمان نیب کے مطابق نامزد وزیراعلیٰ کے خلاف کوئی کیس نہیں، الیکشن سے پہلے نیب کلیئرنس سرٹیفکیٹ بھی جاری کرچکا ہے۔
عثمان بزدار پرقتل کے مقدمات بھی سیاسی نکلے، ان کا اوران کے والد کا نام سیاسی طورپرمقدمہ میں شامل کیا گیا ہے۔ضمنی میں پولیس نے بھی انہیں بے گناہ قرار دیا ہے۔قتل وغارت کرنے والے قبیلوں چاکرانی اورلدوانی نے بعد میں صلح کرلی لیکن اس میں بھی عثمان بزدار کا کوئی کردارنہ نکلا۔
مخالف گروپ کے سردارامام بخش نے بھی اس بات کی تصدیق کردی کہ قتل کے واقعے میں عثمان بزدار کا کوئی کردارنہیں انہوں نے نہ دیت دی نہ لی ہے۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔