عمران خان نے وزیراعظم بن کرسیاسی پنڈتوں کےدعوؤں کوجھٹلاڈالا

عمران خان نے وزیراعظم بن کرسیاسی پنڈتوں کےدعوؤں کوجھٹلاڈالا


اسلام آباد(24نیوز) عمران خان نے وزیراعظم بن کرسیاسی پنڈتوں کےدعووں کوجھٹلاڈالا۔  کپتان کےوزیراعظم نہ بننےکی بڑھکیں لگانےوالوں کوان کےدعوےاور وعدےیادکرادیتے ہیں۔

بڑےبڑوں کے دعوے دھرے رہ گئے۔کپتان نےوزیراعظم پاکستان کی کرسی سنبھال لی۔ عمران خان کےوزیراعظم نہ بننےکےنعرے لگانےوالےاب منہ چھپانےلگے۔ 
سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف کے بھائی راجہ جاویداشرف بھی ایسی بڑھک لگاکرپھنس چکے ہیں۔ایک جلسے میں جذبات میں آکر قسم اٹھالی کہ اگرعمران خان وزیراعظم بنےتوخودکوگولی مارلوں گا۔ادھرکپتان نےوزارت عظمیٰ کاحلف اٹھایاادھرسوشل میڈیانےجاویداشرف کوآئینہ دکھایا۔اب راجہ جی کیاکریں گے؟یہ توپتانہیں لیکن پاکستان کی سیاست میں وعدےنبھانےکارواج نہیں۔
صرف یہی نہیں،کپتان پرجملے کسنےوالوں میں مسلم لیگ ن کےپرویز رشیدبھی شامل ہیں۔سابق وزیراطلات کہہ چکےکہ عمران خان کوتوشیروانی کابٹن تک نہ دیں گے۔پرویزرشیدصاحب سوچتےتوہوں گےکہ بات کہنےسےپہلےتھوڑاسوچ لیناچاہیے کیوں کہ سیاست میں کچھ بھی ممکن ہے۔
 

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔