عمران خان کا سکیورٹی پروٹوکول لینے سے انکار

عمران خان کا سکیورٹی پروٹوکول لینے سے انکار


اسلام آباد(24نیوز) وزیراعظم عمران خان نے جو کہا کردکھایا, پروٹوکول نہ لینے کا اعلان کیا تواس پربھی پورا اترے۔

تبدیلی آ نہیں رہی ، تبدیلی آگئی ہے۔ عمران خان نے جو عوام سے وعدے کیے ابھی تک ان پر پورا اترتے نظر آرہے ہیں۔ پاکستان کے وزیراعظم بنی گالا سے حلف لینے ایوان صدر روانہ ہوئے تو سیکورٹی پروٹوکول لینے سے انکارکردیا۔ عمران خان   بغیر سیکورٹی ایوان صدر پہنچے جبکہ سیکورٹی عملہ بعد میں روانہ ہوا۔

واضح رہے کہ عمران خان نے آج صبح ایوان صدر میں حلف اٹھایا اور ملک کے بائیسویں وزیراعظم منتخب ہوئے۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔