عمران خان نے عارف علوی کو صدر پاکستان نامزد کردیا

عمران خان نے عارف علوی کو صدر پاکستان نامزد کردیا


اسلام آباد(24نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے ڈاکٹر عارف علوی کوصدرمملکت کا امیدوارنامزد کردیا، عارف علوی عمران خان کے دیرینہ ساتھیوں میں سے ہیں۔

ڈاکٹر عارف علوی کا شمار پاکستان کے معروف ڈینٹسٹ میں ہوتا ہے ۔ وہ 29 جولائی 1949 کو کراچی میں پیدا ہوئے،بنیادی تعلیم کراچی سے حاصل کی، بیچلر آف ڈینٹل سرجری کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد بطور ڈینٹل سرجن پریکٹس شروع کی ۔ ڈاکٹر عارف علوی پاکستان ڈینٹل ایسوسی ایشن کے صدر رہنے کے علاوہ ایشیا پیسیفک ڈینتل فاؤندیشن کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔ 
ڈاکٹر عارف علوی نے اپنا سیاسی کیریئر 1996 میں پاکستان تحریک انصاف سے شروع کیا، کرچی سے نجیب ہارون اور عارف علوی ہی تحریک انصاف کے بنیادی ستون تھے، 1997 کے انتخابات میں اترے لیکن کامیاب نہ ہوسکے، عارف علوی پہلی مرتبہ 2013 کی الیکشن میں این اے 250 سے کامیاب ہوکر قومی اسمبلی کے ممبر بنے ، انہوں نے کراچی کے لئے کلفٹن ڈیفنس سے ایم کیو ایم کی خوش بخت شجاعت کو بھاری فرق سے ہرایا تھا، 2016 میں تحریک انصاف نے انہیں سندھ کا صدر بنایا گیا، ڈکٹر عارف علوی کا شمار عمران خان اور بااعتماد ساتھیوں میں ہوتا ہے ۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔