پی ٹی اے کا موبائل صارفین کو ایک اور جھٹکا

پی ٹی اے کا موبائل صارفین کو ایک اور جھٹکا


لاہور(24 نیوز) پی ٹی اے کی صارفین کو ہدایت، دوسری سم کی سلاٹ والے صارفین غیررجسٹرڈ سلاٹ کی تصدیق کروائیں۔ صارفین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 31 اگست 2019 سےپہلے دوسری سم کی سلاٹ کی تصدیق کرالیں۔سلاٹ کی تصدیق نہ کرانے پرموبائل فون بند کردیا جائےگا۔

موبائل رجسٹریشن کیلئے پی ٹی اے کا نیا فیصلہ 2 آئی ایم ای آئی نمبر رکھنے والے موبائل فونز سے متعلق کیا گیا ہے، جس کے مطابق دونوں آئی ایم ای آئی نمبر رجسٹرڈ کروانا لازم قرار دیا گیا ہے، ایک آئی ایم ای آئی نمبر رجسٹرڈ ہونے اور دوسرا نہ ہونے پر موبائل فون بند کر دیا جائیگا۔

دو سلاٹ والے موبائل صارفین کے لیے پی ٹی اے نے ہدایت نامہ جاری کردیا ہے۔ ترجمان پی ٹی اے کے مطابق دوسری سم کی سلاٹ والے صارفین 31 اگست تک رجسٹریشن کرا لیں، ایک سلاٹ رجسٹریشن والے صارفین دوسری سلاٹ بھی رجسٹر کرائیں۔ ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ 30 اگست کے بعد دوسری سم سلاٹ کی رجسٹریشن نہیں کی جائےگی، 31 اگست کے بعد ایسی تمام ڈیوائسز کو بند کر دیا جائے گا، صارفین آئی ایم ای آئی نمبر چیک کر کے تصدیق کر لیں۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی نے تصدیق کے تین طریقے رکھے۔ پہلا ایس ایم ایس کے ذریعے، دوسرا موبائل (اینڈرائیڈ) ایپلیکیشن کے ذریعے اور تیسرا ویب سائٹ کے ذریعے۔ اپنے موبائل کا آئی ایم ای آئی نمبر چیک کرنے کے لیے *#06# ڈائل کریں اور اسکرین پر لکھے نمبر پر میسج میں لکھ کر 8484 پر بھیجیں، اسی طرح ان نمبرز کو ویب سائٹ اور اینڈرائیڈ ایپلیکشن پر بھی چیک کیا جاسکتا ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer