مریم نواز دنیا کی 11 بااثر خواتین میں شامل ہوگئیں


نیو یارک(24نیوز)  مریم نواز دنیا کی 11 بااثر خواتین میں شامل ہوگئیں، امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق مریم نواز ان خواتین میں شامل ہیں، جنہوں نے حکومت، قانون، معاشرے،فرسودہ رسم ورواج اور زیادیتوں کے خلاف آواز اٹھائی ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز اپنے عزم و ہمت کی بنیاد پر نام بنانے والی دنیا کی 11 بااثر خواتین کی فہرست میں شامل ہوگئیں۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی طرف سے جاری فرست میں وہ خواتین شامل ہیں، جنہوں نے اپنے الفاظ ، ارادوں اور عزائم سے دنیا کے منظر نامے میں اپنی شناخت بنائی۔

نیویارک ٹائمز کے مطابق مریم نواز نے حکومت، قانون، معاشرے، فرسودہ رسم ورواج اور زیادیتوں کے خلاف آواز اٹھائی, انہوں نے والد نواز شریف کی نااہلی کے خلاف اپنی سحر انگیز جدو جہد کرتے ہوئے مختصر ترین عرصے میں دنیا کی طاقتور ترین خاتون کے طور پر نمایاں مقام حاصل کیا۔

خواتین کے جائز حقوق اور زیادتیوں کے لیے آواز اٹھانے، جیل کی سختیاں جھیلنے والی اور امید افزا لفظوں سے زندگی میں رنگ بھرنے والی ان خواتین میں سعودی عرب، انڈونیشیا، جرمنی، اٹلی، سوئیڈن، فرانس، برما، ترکی اور چین کی باہمت خواتین شامل ہیں۔