پی ٹی آئی کو انٹرا پارٹی انتخابات کی تفصیلات دینے کا حکم

پی ٹی آئی کو انٹرا پارٹی انتخابات کی تفصیلات دینے کا حکم


اسلام آباد (24نیوز) الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف انٹرا پارٹی انتخابات کیس کی سماعت ہوئی، کمیشن کو مطلوبہ دستاویزات جمع نہیں کرائی جا سکی ، اعظم سواتی نے پارٹی دفتر منتقل ہونے کا عضر پیش کیا ، الیکشن کمیشن نے آئندہ سماعت پر دوبارہ تفصیلات طلب کرلی۔

تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ نے تحریک انصاف انٹراپارٹی انتخابات کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔تحریک انصاف کے وکیل بابر اعوان پیش نہ ہوئے جبکہ پی ٹی آئی کے چیف الیکشن کمشنر اعظم خان سواتی الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔اعظم خان سواتی نے کہا الیکشن کمیشن نے گزشتہ ماہ فیصلہ محفوظ کر لیا تھر پھر دوبارہ کیس کو آگے کیوں چلایا گیا۔جس پر چیف الیکشن کمشنر نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا گزشتہ سماعت پر بھی آپ کی جانب سے کوئی پیش نہ ہوا تھا۔الیکشن کمیشن نے آرڈر شیٹ آپکے وکیل کو فون پر پڑھ کر سنائی تھی۔

الیکشن کمیشن کے پاس کسی بھی قسم کی تفصیلات طلب کرنے کا اختیار ہے۔اعظم خان سواتی نے دستاویزات جمع کرانے کے لیے مزید وقت مانگ لیا۔میڈیا سے گفتگو میں اعظم سواتی کا کہنا تھا تحریک انصاف کے پاس تمام دستاویزات موجود ہیں آئندہ سماعت پر جمع کرا دیں گے۔

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کو انٹرا پارٹی انتخابات کی تمام دستاویزات جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت 27 دسمبر تک ملتوی کر دی۔