امریکا خطے میں ہاری ہوئی جنگ لڑرہا ہے: مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ


اسلام آباد (24نیوز)  مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت دوست نہیں رہ سکتے تو دشمن بھی نہیں بننا چاہیے، امریکا خطے میں ہاری ہوئی جنگ لڑ رہا ہے، امریکا بھارت کے ساتھ ملا کر سی پیک کی مخالفت کررہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں قومی سلامتی سے متعلق سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مشیرقومی سلامتی لیفیٹننٹ ریٹائرڈ ناصر جنجوعہ نے خطے میں امریکا اور بھارت کے دہرے معیار کو بے نقاب کیا، کہا کہ پاکستان میں دہشتگردی امریکا اور مغرب کا ساتھ دینے کی وجہ سے بڑھی،دنیا نے دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی جنگ کو قدر کی نظر سے نہیں دیکھا،پاکستان کے مقابلے میں خطے میں بھارت کو ترجیح دی گئی۔

ناصر جنجوعہ کا کہناتھا کہ بھارت نے پاکستان کے خلاف سرد جنگ شروع کر رکھی،بھارت پاکستان کے ساتھ روایتی جنگ کو لڑنا چاہتا ہے۔

ناصر جنجوعہ کا مزید کہنا تھا کہ خطے خصوصا افغانستان میں قیام امن کیلیے افغانستان میں صلح کو ترجیح اول بنانا ہوگا،پاکستان نے دشمن کےخطرناک عزائم کو شکست دی ہے۔

ویڈیو دیکھیں :