ایشز ٹرافی پر آسٹریلیا نے قبضہ جما لیا,انگلینڈ کو اننگز اور41رنز سے شکست


پرتھ (24نیوز) ٓسٹریلیا نے ایک مرتبہ پھر ایشز ٹرافی پرقبضہ جمالیا ،پرتھ ٹیسٹ میں کینگروز نے انگلینڈ ایک اننگز اور 41 رنز سے شکست دے کر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کر لی پہلی اننگز میں 403رنز بنانے والی انگلش ٹیم دوسری اننگز میں218رنز پر ہی ہمت ہار گئی۔

تفصیلات کے مطابق پرتھ ٹیسٹ کے پانچویں روز ہونے والی بارش بھی انگلش ٹیم کو اننگ کی شکست سے نہ بچاسکی ، واکا کرکٹ گراؤنڈ پر کینگروز نے آسٹریلیا کو ایک اننگ اور 41 رنز سے شکست دے کر تیسرا ٹیسٹ اور سیریز اپنے نام کر لی۔

میچ کے پانچویں روز انگلش ٹیم نے 132رنز چار کھلاڑی آؤٹ سے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا تو پوری ٹیم 218رنز بناکر پویلین واپس لوٹ گئی ، ڈیوڈ میلان 24 ،کرس ووکس 22رنز بناکر آؤٹ ہو ئے ، انگلینڈ کی دوسری اننگ میں جوش ہیزل وُڈ نے 48رنز کے عوض پانچ انگلش بلے بازوں کو پویلین واپسی کی راہ دکھائی،میچ میں شاندار ڈبل سنچری اسکور کرنے پر کینگروز قائد سٹیو سمتھ کو میچ آف دی میچ قرار دیا گیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹیسٹ میچ 26 دسمبر سے میلبورن میں کھیلا جائے گا۔