پیپلزپارٹی کی بڑھتی مقبولیت نے مخالفین کی نیندیں حرام کردی ہیں: بلاول

پیپلزپارٹی کی بڑھتی مقبولیت نے مخالفین کی نیندیں حرام کردی ہیں: بلاول


 اسلام آباد (24 نیوز) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اہم اجلاس میں پارٹی رہنما سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کی بڑھتی مقبولیت نے مخالفین کی نیندیں حرام کردی ہیں پیپلز پارٹی اگلے انتخابات میں ملک بھر سے کامیاب ہوگی۔

 پاکستان پیپلز پارٹی کے اہم رہنماوں کا اجلاس چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی صدارت میں بلاول ھاوَس میں ہوا، اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر غور و خوض کیا گیا، بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی رہنماوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کی بڑھتی مقبولیت نے مخالفین کی نیندیں حرام کردی ہیں اس لیے مخالفین اوچھے ہتھکنڈے پر اتر آئے ہیں لیکن پیپلز پارٹی اگلے انتخابات میں ملک بھر سے کامیاب ہوگی۔

  بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے علاوہ باقی سب علاقائی یا بلبلا پارٹیاں ہیں، اجلاس میں خورشید احمد شاہ، فریال تالپور، نثار کھوڑو، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ، مولا بخش چانڈیو، وقار مہدی اور سعید غنی شریک رہے۔