خبردار! سیلفی ذہنی معذوری کا شکار کرسکتی ہے


 اسلام آباد (24 نیوز) خبردار! سیلفی ذہنی معذوری کا شکار کرسکتی ہے، سیلفی ضرور لیں مگر اس حد تک نہ جائیں کہ یہ شوق پاگل پن لگنے لگے۔ سوشل میڈیا سیلفی کلچر کو پروان چڑھانے کا باعث بنا۔

سیلفی اور سوشل میڈیا میں چولی دامن کا ساتھ ہے، سوشل میڈیا ہی سیلفی کلچر کو پروان چڑھانے کا باعث ہوا ہے، شوقین خواتین و حضرات ہر موقع کو سیلفی میں ڈھالنے اور پھر اسے سوشل میڈیا کی نظر کرنے میں چند سیکنڈز لگاتے ہیں۔

سیلفی سوشل میڈیا کی جان تو بن گئی، تاہم ماہرین نفسیات کا کہنا ہے کہ سیلفی انسان کو ذہنی معذوری کا شکار بھی کر سکتی ہے۔ سوشل میڈیا کے ٹولز نہ صرف نوجوانوں کو سیلفی کی طرف راغب کرتے ہیں بلکہ اس مقصد کے لئے نت نئی موبائل اپلیکشن استعمال کرنے کی بھی ترغیب دیتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر سیلفیوں کی بھر مار اپنی جگہ، تاہم مقامات مقدسہ کے تقدس کو ملحوظ رکھتے ہوئے خانہ خدا میں اس عمل پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔