پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی، حصص کی مجموعی مالیت میں ریکارڈ کمی

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی، حصص کی مجموعی مالیت میں ریکارڈ کمی


کراچی (24 نیوز) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی رہی، شئیرز کی خرید و فروخت بھی چونسٹھ فیصد کم ہو گئی، مارکیٹ میں حصص کی مجموعی مالیت ساڑھے اکتالیس ارب روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

ہفتے کے پہلے روز مارکیٹ کاروبار کے مثبت آغاز کے ساتھ ہی اتار چڑھاو کا شکار ہو گئی، ٹریڈنگ کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں مندی بڑھتی رہی، کاروبار کے اختتام پر انڈیکس دو سو اکسٹھ پوائنٹ کی کمی سے اڑتیس ہزار تین سو تراسی پر بند ہوا، تین سو چھبیس کمپنیوں کے شئیرز کا کاروبار ہوا، پچہتر کی قیمت میں اضافہ اور دو سو سینتیس کی قیمت میں کمی ہوئی۔

مجموعی طور پر صرف پانچ کروڑ پینتالیس ہزار شئیرز کا لین دین ہوا، مارکیٹ میں حصص کی مجموعی مالیت اکتالیس ارب پچاس کروڑ روپے کی کمی سے بیاسی کھرب ترانوے کروڑ روپے رہ گئی۔