فاٹا اصلاحات پر عمل درآمد کا معاملہ، 23 دسمبر کا دھرنا ملتوی


اسلام آباد (24 نیوز) فاٹا اصلاحات پر عمل درآمد کا معاملہ، جمیعت علمائے اسلام ف کی جانب سے فیض آباد پر 23 دسمبر کو طے شدہ دھرنا ملتوی ۔

تفصیلات کے مطابق جمیعت علمائے اسلام (فضل) کی جانب سے فاٹا اصلاحات پر علمدرآمد کے حوالے سے 23 دسمبر کو دھرنا دینے کا اعلان کیا گیا تھا جس کو ملتوی کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دھرنا ملتوی کرنے کا فیصلہ مولانا فضل الرحمٰن کی پشاور میں فاٹا سپریم کونسل کے رہنماؤں سے ملاقات کے بعد کیا گیا۔ ملاقات کے دوران قبائلی عوام کو دیگر پاکستانیوں کی طرح حقوق دینے پر اتفاق کیا گیا۔ اجلاس میں فاٹا کو قومی دھارے کا شامل کرنے پر بھی تمام شرکاء متفق نظر آئے۔

علاوہ ازیں اجلاس میں فاٹا اصلاحات پر عمل درآمد کے دوران قبائلی عوام سے رائے لینے کو حتمی فیصلہ قرار دیا گیا۔

یاد رہے کہ فیض آباد پر دھرنے کی تاریخ 30 دسمبر حتمی قرار دی گئی۔