ملتان: ایف آئی اے کی کارروائیاں، دو انسانی سمگلر گرفتار


 ملتان (24 نیوز) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ملتان کی ڈیرہ غازی خان میں کارروائیاں، دو انسانی سمگلروں کو گرفتار کرتے ہوئے ملتان منتقل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے ملتان نے نشاندہی پر دی جی خان کے علاقہ میں کارروائیاں کیں جن کے نتیجہ میں دو انسانی سمگلروں کی گرفتاری عمل میں آئی۔ گرفتار ہونے والے ملزمان کے کے نام غلام فرید اور غلام مسرور سامنے آئے ہیں۔

چینل 24 نیوز کے مطابق غلام مسرور نے عبدالغفار نامی شخص کو ڈرائیونگ کی غرض سے سعودی عرب بھجوایا۔ ویزہ کے لیے ساڑھے تین لاکھ روپے لیے گئے تھے۔ جب عبدالغفار وہاں پہنچا تو اس سے بھیڑ بکریاں چرانے کا کام لیا گیا۔ جب عبدالغفار نے کام بدلنے کا مطالبہ کیا تو اس کو جیل بھجوا دیا گیا۔ بعد ازاں عبدالغفار کو دو ماہ کی جیل کاٹنا پڑی۔

دوسری جانب غلام فرید نے حسینہ بی بی سے سعودی عرب بھجوانے کی غرض سے پانچ لاکھ روپے بٹورے۔

واضح رہے کہ ملزمان مقدمات کے اندراج کے بعد روپوش ہو گئے تھے۔