ایف بی آر نے پروفیسرز، لیکچررز اور اساتذہ سے ریکارڈ مانگ لیا


 لاہور (24 نیوز) ایف بی آر نے سال 2014 کے انکم ٹیکس آڈٹ کیلئے مختلف کالجز اور یونیورسٹیز کے چار سو پروفیسرز ، لیکچررز اور اساتذہ کو نوٹس جاری کر دیئے۔ ایف بی آر نے آڈٹ کیلئے ریکارڈ فراہم کرنے کیلئے سات روز کی ڈیڈ لائن دے دی۔

تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے آڈٹ کیلئے ایف سی کالج یونیورسٹی، ایم اے او کالج اور سول لائنز سمیت مختلف یونیورسٹیز اور کالجز کے چار سو پروفیسرز ، اسسٹنٹ پروفیسرز اور اساتذہ سے ریکارڈ مانگ لیا ہے۔

ایف بی آر نے سال دو ہزار چودہ کے انکم ٹیکس آڈٹ کیلئے منتخب کئے گئے پروفیسرز ، اسسٹنٹ پروفیسرز اور اساتذہ کو 7 دن میں گوشوارے، آمدن، اخراجات اور اثاثہ جات کی تفصیلات جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے۔