کسی کے دھرنے سے کوئی وزیر مستعفی نہیں ہو گا: گورنر سندھ

کسی کے دھرنے سے کوئی وزیر مستعفی نہیں ہو گا: گورنر سندھ


لندن (24 نیوز) گورنر سندھ محمد زبیر کا کہنا ہے کہ شکایت تو طالبان سے بھی نہیں ان کے طریقہ کار سے ہے۔ کسی کے دھرنے سے کوئی وزیرمستعفی نہیں ہو گا۔ دھرنوں کی پالیسی سے مخالفین کو کچھ بھی حاصل نہیں گا۔ حکومت بلیک میل نہیں ہو گی۔

لندن میں یوکے44 سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے ان خیالات کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی کے بھی دھرنے سے کوئی وزیر مستعفی نہیں ہوگا۔ یہ طریقہ کار ٹھیک نہیں۔ انھوں نے واضح کیا کہ پُرتشدد طریقہ سے کوئی بھی بات نہیں منوائی جا سکتی۔

گورنر سندھ نے پاکستان میں شرح خواندگی کی خراب صورتحال کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم ہی سے دہشت گردی، غربت اور دیگر مسائل کو شکست دی جا سکتی ہے۔