کلین چٹ کا دعویٰ جھوٹا نکلا

کلین چٹ کا دعویٰ جھوٹا نکلا


پشاور( 24 نیوز ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوامحمودخان کو مالم جبہ کیس میں کلین چٹ نہیں دی، ترجمان نیب کا کہنا ہے کہ  نیب کےسامنے محمود خان کی وضاحت تسلی بخش نہیں تھی۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوامحمود خان کامالم جبہ اراضی کیس میں نیب کے کلین چٹ دینے کا دعوی جھوٹا نکلا۔ ترجمان نیب نےوضاحتی بیان میں کہاہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کو مالم جبہ اراضی کیس میں کوئی کلین چٹ نہیں دی۔ نیب کے سامنے محمود خان کی وضاحت تسلی بخش نہیں تھی، انہیں کسی بھی وقت دوبارہ بلایا جاسکتا ہے۔

یاد رہے کہ محمود خان نے گزشتہ روز پیشی کے بعد کہا تھا کہ یہ ان کی پہلی اور آخری پیشی تھی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer