راجن پور : ٹرالر اوروین میں تصادم '3 افراد جاں بحق'4 زخمی


راجن پور (24نیوز) راجن پور میں ٹرالر اوروین میں تصادم کے نتیجے میں3 افراد جاں بحق اور4 زخمی ہو گئے، زخمیوں کو تحصیل ہسپتال جام پور منتقل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق حادثہ جام پور بائی پاس کے پیش آیا جب ٹرالر مسافروں سے بھری وین سے ٹکرا گیا جس میں 3 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے، حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ، جاں بحق اور زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کردیاگیا۔