مذاکرات ناکام،ایم کیو ایم کے پارٹی انتخابات آج ہونگے


کراچی (24نیوز)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما فاروق ستار سے ارکان سندھ اسمبلی سید سردار احمد اور خواجہ اظہار الحسن کے مذاکرات بھی ناکام ہوگئے، فاروق ستار اپنی جانب سے آج پارٹی انتخابات کرانے کے فیصلے پر قائم ہیں۔
کراچی کے علاقے پی آئی بی کالونی میں اپنی رہائش گاہ کے باہر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ بہادر آباد والوں کے غیر آئینی اجلاس کے فیصلے کارکن قبول نہیں کرتے۔
انہوں نے کہا کہ انٹراپارٹی الیکشن میں کارکنوں کی رائے ہوگی توپارٹی آئین بھی تبدیل کرسکتے ہیں، کراچی اور حیدرآباد میں انٹرا پارٹی الیکشن کیلئے ووٹنگ کا انتظام کیا گیا ہے۔
فاروق ستار نے کہا کہ کراچی میں آج پی آئی بی کے ایم سی گراو191نڈ میں ووٹننگ ہوگی، کچھ لوگ بڑی ذمہ داریوں پرفائز ہوں گے، اندرون سندھ کے اضلاع کے کارکن حیدرآباد آکر ووٹ کاسٹ کریں گے، حیدرآباد زون میں الیکشن کا انتظام کیا گیا ہے،فاروق ستار نے کہا کہ جیسے فیکٹری کے ملازم کو کہا جاتا ہے کل سے نہیں آنا۔
دوسری جانب فاروق ستار سے ملاقات کے بعد بہادرآباد گروپ میں شامل خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ فاروق ستار نے بہت اچھی تجاویز دی ہیں، دونوں طرف جلسے ہوئے ہیں دونوں کامیاب ہوئے ہیں۔خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ انٹرا پارٹی الیکشن مشترکہ ہوں تو ہی جیت ہے۔

اظہر تھراج

صحافی اور کالم نگار ہیں،مختلف اخبارات ،ٹی وی چینلز میں کام کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں