پیر حمید سیالوی کی طبیعت اچانک خراب،ہسپتال منتقل


فیصل آباد(24نیوز)پیرآف سیال شریف پیر حمید الدین سیالوی کی دوران سفر طبیعت ناسازہو گئی جس پر انہیں سول ہسپتال سرگودھا منتقل کیا جا رہا ہے ۔
 تفصیلات کیمطابق  پیر حمید الدین سیالوی امین پور بنگلا میں کانفرنس سے خطاب کیلئے جا رہے تھے کہ اچانک دوران سفر ان کی طبیعت بگڑ گئی جس پر انہیں سول ہسپتال سرگودھا منتقل کیا جا رہا ہے۔