پشاور میں چڑیا گھر کے جانوروں کو ستانا معمول بن گیا، کئی جانور زخمی

پشاور میں چڑیا گھر کے جانوروں کو ستانا معمول بن گیا، کئی جانور زخمی


پشاور (24نیوز) جانور فطرتاً آزاد ہوتے ہیں، لیکن انسان انہیں اپنی تفریح کیلئے قید کر لیتا ہے، قید میں اگر کسی انسان کو اذیت دی جائے تو اس پر کیا گزرتی ہے، جانوروں میں انسانوں والی حس تو نہیں لیکن اذیت سے تکلیف انہیں بھی ہوتی ہے۔

 مختلف علاقوں میں چڑیا گھر شہریوں کی تفریح کیلئے بنائے جاتے ہیں،لیکن آگاہی نہ ہونے سے شہری چڑیا گھر میں قیدجانوروں کوتنگ کرتے ہیں، جن سے اکثر اوقات جانور زخمی ہوجاتے ہیں، پشاور کے چڑیا گھر میں ایسے واقعات معمول بننے لگے ہیں۔

چڑیا گھر کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بہتر ماحول اور جانوروں کے تحفظ کیلئے شہریوں کا تعاون ضروری ہے۔ چڑیا گھر آنے والے شہریوں کا کہناہے کہ چڑیا گھر میں موجود جانور ان کیلئے تفریح کا ذریعہ ہیں، جانوروں کو نقصان پہنچانےکے واقعات کی روک تھام کیلئے وہ انتظامیہ سے مکمل تعاون کرنے کو تیار ہیں۔

کسی بھی جگہ چڑیا گھر بنانے کیلئے جانور بڑی مشکل اور مہنگے داموں حاصل کئے جاتے ہیں، انہیں بے جاستانا اور انہیں زخمی کرنا ان سے زیادتی ہے، ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے عوام میں آگاہی اشد ضروری ہے۔