پیپلزپارٹی نے وزیر اعلیٰ حفیظ الرحمٰن کے خلاف عدم اعتماد کیلئے کمر کس لی


اسلام آباد(24نیوز) بلوچستان کےبعد گلگت بلتستان، پیپلزپارٹی نے وزیر اعلیٰ حفیظ الرحمٰن کے خلاف عدم اعتماد کے لئے کمر کس لی۔ اراکین کا کہنا ہے کہ انہیں ن لیگ کے آٹھ ممبران سمیت 20 ارکان کی حمایت حاصل ہوگئی۔

  پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے سینئر رہنما و سابق وزیر اعلیٰ مہدی شاہ، ایم ایل اے جاوید حسین نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی حفیظ الرحمن کی ناقص کارکردگی سے تنگ ہیں۔ عوام کو آئینی یا عبوری صوبے کے بغیر کوئی سیٹ اپ قابل قبول نہیں ہوگا۔

پیپلزپارٹی پارٹی کے صوبائی سیکرٹری جنرل انجینئر اسماعیل کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ گلگت بلتستان کو سی پیک میں دیگر صوبوں کے برابر حصہ دیا جائے۔

پریس کانفرنس میں پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی سیکرٹری اطلاعات سعدیہ دانش، سنئیر رہنما بشیر احمد خان سمیت دیگر رہنماوں نے شرکت کی۔