کراچی:چھٹی کے دن شہریوں نے ساحل سمندر پر ڈیرے جمالئے

کراچی:چھٹی کے دن شہریوں نے ساحل سمندر پر ڈیرے جمالئے


کراچی (24نیوز)  چھٹی کے دن شہریوں نے ساحل سمندر پر ڈیرے جمالئے۔ فیملی کے ساتھ انجوائے کیا اور سمندر کے ٹھنڈے پانی کے مزے لئے۔

 شہر میں سردی کا زور ٹوٹ گیا سورج نے آنکھیں دکھائیں تو کراچی والے ساحل سمندر پر جاپہنچے۔فیملی کے ساتھ انجوائے کیا اور سمندر کے ٹھنڈے پانی کے مزے لئے۔

شہریوں کا کہنا ہے چھٹی کا دن ہے گھر والوں کے لئۓ وقت نکالنا ضروری ہےشہری چھٹی گزارنے کے لئے ساحل کو موضوع مقام قرار دیتے ہیں۔

ہفتے بھر کی تھکان اتارنے کے لیے شہری دیگر تفریحی مقامات کا رخ بھی کرتے ہیں جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موسم آئندہ چند روز تک معتدل رہے گا۔