گلیات کا کھلا کھلا موسم سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا

گلیات کا کھلا کھلا موسم سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا


مری(24نیوز) گلیات کا کھلا کھلا موسم سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا دشوار گزار راستوں پر سنو ہائیکنگ کرتے کئی لڑکیوں نے بھی جوش اور ہمت دکھائی تو کئی سیاحوں نے تفریح کے خوب مزے لوٹے

 نیلے شفاف آسمان پر جھلملاتی سورج کی کرنیں برف پوش پہاڑوں پر پڑیں تو ہر منظر گیت گاتا سر ساز چھیڑتا رقص کرتا نظر آیا، سیاحت کے شوقین افراد کے لیے الپائن کلب کی جانب سے سنو ہائیکنگ کا اہتمام کیا گیا جس میں ملک بھر سے نوجوان لڑکے لڑکیوں نے شرکت کی اور چوٹیوں کو سر کرنے کی جستجو لیے چل پڑے، سنو ہائیکنگ میں جوش اور ہمت دکھاتے ہوئے کئی لڑکیوں نے بھی مقابلے میں حصہ لیا اور ثابت کیا کہ وہ کسی سے کم نہیں۔

الپائن کلب کے نائب صدر اور صدر نے کہا کہ سنو ہائیکنگ کا مقصد کوہ پیماوَں کا حوصلہ بڑھانا ہے تاکہ سیاحت کو فروغ حاصل ہو اور زیادہ سے زیادہ نوجوان کوہ پیمائی کی طرف آئیں۔

کم برفباری کے باعث گلیات میں کئی پہاڑیاں سونی سونی بھی نظر آئیں مگر قدرت کے حسین نظاروں کے دیوانے ہر منظر کو سیلفیوں میں قید کرتے موسم کا لطف اٹھاتے رہے کئی ہائیکرز نے سنو ہائیکنگ کے ساتھ سنو فائٹ کا لطف بھی اٹھایا۔