لیبیا: کشتی حادثہ، مزید دو پاکستانیوں کی لاشیں پاکستان پہنچا دی گئیں


لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے مزید دو پاکستانیوں کی لاشیں اسلام آباد ایئر پورٹ پہنچا دی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق ماجد حسین اور محمد اجمل کی لاشیں سعودی ایئرلائن کی پرواز ایس وی 722 سے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچائیں گئیں۔

واضح رہے کہ لیبیا سے یورپ جانے کی کوشش میں سولہ پاکستانی موت کے منہ میں چلے گئے تھے ۔