اسلام آباد (24نیوز) وفاقی دارالحکومت میں سالانہ گھڑسواری اور نیزہ بازی میلہ سج گیا، ملک بھر سے آئے گھڑسوار توجہ کا مرکز بن گئے، شہریوں کی بڑی تعداد بھی میلہ دیکھنے پہنچ گئی۔
ضرور پڑھیں:سفارتی سطح پر پاکستان کو بڑی کامیابی مل گئی
اسلام آباد کے سپورٹس کمپلیکس میں سجا گھڑ سواری نیزہ بازی کا میلہ،جہاں ملک بھر سے گھڑسواروں نے بھرپور انداز میں زبردست نیزہ بازی کا مظاہرہ کیا،
ڈھول کی تھاپ پر گھوڑوں کی سبک چال اور رقص نے دلکش منظر پیش کیا، شائقین بھی اس گھڑ دوڑ سے محظوظ ہوتے رہے۔
ضرور پڑھیں: نیوز ہیڈلائنز 22،10am فروری 2019
گھڑسواروں نے ایسے ایونٹس کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ یہ سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔
شرکا نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ ایسے ایونٹس دوسرے شہروں میں بھی ہونے چاہئیں اوران مقابلوں میںبین الاقوامی ٹیموں کو بھی مدعو کیا جائے۔