وزیراعظم گالیوں سے نہیں بنتے: خواجہ آصف


سیالکوٹ (24 نیوز) وزیر خارجہ خواجہ آصف کا سیاست سے دل بھر گیا، کہتے ہیں دل کرتا ہے سیاست کو خیر باد کہوں اور درسگاہوں میں لیکچر دوں۔

جی سی یونیورسٹی سیالکوٹ میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ دل کرتا ہے سیاست کو خیر باد کہوں اور درسگاہوں میں لیکچر دوں۔ وزیراعظم گالیوں سے نہیں بنتے، سیاست گالی یا تصادم کا نام نہیں۔ عوام حکومت اور ن لیگ کے ساتھ ہے، ہر روز بڑے بڑے برج الٹائے جارہے ہیں۔ نواز شریف اور شہباز شریف ملک کی خدمت کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کو پاناما پر نہیں اقامہ پر نکالا گیا۔ 2018 کے عام انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن تاریخی کامیابی حاصل کرے گی۔ پاکستان میں دہشت گردی کا منبع دہلی ہے۔