شوبز کی دنیا کی نامور شخصیات کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان


کراچی (24 نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کی وجہ سے شوبز کی دنیا کی نامور شخصیات نے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے کلچر ونگ میں شوبز کی دنیا کی نامور شخصیات نے شمولیت اختیار کر لی ہے۔ پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں میں حسن سومرو، مسٹر این، مسز گلزار حسین، آغا شیراز، فرحت شیروانی، بہرام علی سید، صباحت بخاری و دیگر شامل ہیں۔

حسن سومرو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی ایک بہترین جماعت ہے۔ شوبز شخصیات نے جب زینب زیادتی اور قتل کیس میں انصاف کی آواز اٹھائی تو بلاول بھٹو رزداری ان کے ساتھ کھڑے ہوئے اور انہوں نے بچوں سے زیادتی کو روکنے کیلئے سب سے پہلے سندھ میں قانون پاس کیا۔

دوسرے فنکاروں کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کے ساتھ کام کرنے میں ان کو خوشی ہو گی کیونکہ وہ ایک نوجوان لیڈر ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ایک لبرل جماعت ہے جو معاشرے کی بہتری کیلئے کام کر رہی ہے۔